تلنگانہ کے وزیر خزانہ ای راجندر نے کہا کہ گزشتہ بجٹ کے تجربات کو ملحوظ رکھتے ہوئے اس مرتبہ کے بجٹ میں صرف18فیصد اضافہ کیا گیا۔ریاستی اسمبلی میں بجٹ مباحث کے اختتام کے بعد جواب دیتے ہوئے
وزیرخزانہ نے
اپوزیشن کے ان الزامات کو مسترد کردیا جس میں بجٹ میں مختص مکمل رقم کو
خرچ نہ کرنے کا دعوی کیا گیاتھا۔راجندر نے کہا کہ ٹی آر ایس حکومت نے اپنے پہلے بجٹ یعنی 2014-15میں 91فیصد رقم خرچ کی ۔